خبرنامہ پاکستان

عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پرجاری

پی ایس ایل

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات آفیشل ویب سائٹ پرجاری کردی گئیں۔ اثاثوں کی تفصیلات کے علاوہ عمران خان کا بیان حلفی بھی جاری کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ان کے اثاثوں میں 23لاکھ 2ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

عمران خان نے سال 2017 میں 168ایکڑ زرعی اراضی پر3 لاکھ 19 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا کیا ہے ۔ سالانہ آمدن 47لاکھ 76 ہزار 611 روپے ظاہر کی گئی ہے، اس آمدن پر عمران خان نے ایک لاکھ 3 ہزار763 روہے انکم ٹیکس ادا کیا۔

عمران خان کے زیرکفالت افراد میں ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی اور سابقہ اہلیہ جمائما خان سے ان کے دو بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان شامل ہیں۔ بنی گالہ جائیداد 1کروڑ14لاکھ71ہزار روپے ظاہرکی گئی ہے، اس کے علاوہ

بنی گالہ میں ہی 6کنال مالیت 50لاکھ50ہزار روپے کی جائیداد ظاہر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گرینڈ حیات پلازہ میں 2بیڈ کا فلیٹ کیا گیا ہے جس کی مالیت 1کروڑ 19لاکھ70ہزار روپے بنتی ہے۔ان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں، ان کے پاس 2لاکھ روپے کے مویشی اور 5لاکھ کا فرنیچر ہے۔