خبرنامہ پاکستان

عمران خان کے الزا مات کو مسترد کرتاہوں،ا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(آئی این پی) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا کہ عمران خان کے الزا مات کو مسترد کرتاہوں،استحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک کے عہدے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ اتوار کو عمران خان کے خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے الزامات مسترد کرتاہوں،مجھ سے اسٹیٹ بینک کے عہدے کیلئے رابطہ کیا تھا،وہ میرے پرانے دوست ہیں۔سعید احمد نے کہا کہ عمران خان وہ اکاؤنٹس بتائیں جن سے منی لانڈرنگ ہوئی ہے،انہوں نے بے بنیاد الزام لگایاہے