خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی؛

عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی؛الیکشن کمیشن
اسلام آباد: (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بینچ نے عمران خان کے خلاف جہلم اور ساہیوال میں انتخابی مہم میں حصہ لے کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے درخواست دائر کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے جنہوں نے کمیشن کو بتایاکہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس نے اس کی تاریخ 29نومبر مقرر کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنتا ہے، عدالتوں کی تاریخوں کی وجہ سے ہمیں بھی صرف تاریخیں ہی دینی پڑتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا اس ضابطہ اخلاق کو ختم کردیاجائے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا وہ حکم نامہ دکھائیں جس میں انہوں نے مزید کارروائی سے ہمیں روکا ہے۔ الیکشن کمیشن کو کاروائی روکنے کیلئے کوئی حکم امتناعی نہیں ملا۔ بعد ازاں انہوں نے کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی۔

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بینچ نے عمران خان کے خلاف جہلم اور ساہیوال میں انتخابی مہم میں حصہ لے کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے درخواست دائر کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے جنہوں نے کمیشن کو بتایاکہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس نے اس کی تاریخ 29نومبر مقرر کی ہے۔