خبرنامہ پاکستان

عمران خان کے شفافیت کے دعوے محض ڈھونگ ہیں: اکبر ایس بابر

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کے شفافیت کے دعوے محض ڈھونگ ہیں‘ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے ہونے والی فنڈنگ کے دستاویزاتی ثبوت موجود ہیں‘ وزیر داخلہ پی ٹی آئی کے فنڈز سے متعلق ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیں۔ وہ پیر کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی بیرون ملک کی فنڈنگ عوام کے سامنے ظاہر ہونی چاہئے۔ تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے آئے بیرونی فنڈز کی تحقیقات قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان کی شفافیت کے بارے میں محض ڈھونگ ہے‘ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے ہونے والی فنڈنگ کے دستاویزاتی ثبوت موجود ہیں‘ وزیر داخلہ پی ٹی آئی کے فنڈز سے متعلق ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیں۔ (ن غ)