خبرنامہ پاکستان

عمران خیر منائیں، ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا سکینڈل سامنے آنے والا ہے:بلاول

عوام فیصلہ کریں پنجاب کی طرح

عمران خیر منائیں، ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا سکینڈل سامنے آنے والا ہے:بلاول
خیبر پختونخوا میں احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن پر بات کر رہا ہے :لیاری میں گفتگو بلاول کی مزار عبداللہ شاہ حاضری ، زائرین نے گفتگو سے روک دیا، این اے 246سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

کراچی (ملت آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔انہو ں نے انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ احاطہ مزار میں جب بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آگے بڑھے تو زائرین نے یک زبان ہو کر کہا کہ یہاں سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں، زائرین نے بلاول پر آوازیں بھی کسیں اور کہا کہ تمہاری پارٹی کے کرتو توں سے غازی بابا اچھی طرح واقف ہیں یہاں سے اب تمہیں اقتدار نہیں ملے گا۔بعد ازاں لیاری میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 میں مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد بلاول نے کہا کہ الیکشن لڑ کر لیاری کے مکینوں کے مسائل کا حل نکالوں گا، لیاری کے لوگ میرا ساتھ دیں مل کر کام کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان خیر منائیں، ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا سکینڈل سامنے آنے والا ہے ۔بلاول نے کہا کہ کرپشن کی دولت پر چلنے والے آج کرپشن پر بھاشن دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن پر بات کر رہا ہے ۔ بعد ازاں بلاول بھٹو سے جی ایم سید کے پوتے علی رضا شاہ نے ملاقات کی ۔ انہو ں نے بلاول کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ملک اسد سکندر بھی شریک تھے ۔بعد ازاں بلاول نے لیاری میں دولہا شاہ سبزواری کی درگاہ پرحاضری دی۔وہاں وہ بینظیر بھٹو کے ہاتھ کا لگایا ہوا درخت دیکھ کر جذباتی اور افسردہ ہو گئے ۔یاد رہے بلاول بھٹو پانچ جولائی کو صادق آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے