خبرنامہ پاکستان

عمران سیا ست چھوڑ نے کا اعلان کر یں: رانا ثنااللہ

فیصل آباد (آئی این پی)صو با ئی وزیر قانون را نا ثناا للہ خا ں نے کہا ہے کہ سیا ست عمران خا ن کے بس کی بات نہیں، وہ سیا ست چھوڑ نے کا اعلان کر یں ، میا ں شہباز شریف سے سفارش کرونگا کہ وہ انہیں کر کٹ بورڈ کا چیئر مین بنا دیں،پی ٹی آئی کے جلسوں میں جس کلچر کو فروغ د یا جا رہا ہے، وہ اسلام کے منا فی ہیں تحفظ خواتین بل اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس پر شور مچا یا گیا عمران خان کو خطرہ تھا کہ سب سے پہلے انہیں کڑا پہننا پڑ ئے گا ۔اسلام آباد ،لاہور اور پشاور میں جس طرح خواتین کی بے عزتی کی گئی اس کی مثال پا کستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ خواتین کی بے عزتی کر نے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھو بی گھاٹ گرا ؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا ضلعی انتظا میہ کا معا ملہ ہے۔ پنجاب حکو مت کا اس میں کو ئی کردار نہیں۔ سکیورٹی کی وجہ سے ہمیں مسا ئل کا سا منا ہے ۔فیصل آباد میں حساس ادارے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کا رد عمل آ سکتا ہے۔ اس لیے ضلعی انتظا میہ اجازت نہیں دے رہی ہو گی ۔