خبرنامہ پاکستان

عمران سے تعلقات پہلے جیسے ہیں؛ قادری

ٹورنٹو: (ملت+آئی این پی ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عمران خان سے تعلقات پہلے جیسے ہیں کم یا زیادہ نہیں ہوئے۔ پیرسن ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی عمران خا ن سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف سے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑا ، تعلقات پہلے جیسے ہیں کم یا زیادہ نہیں ہوئے۔