خبرنامہ پاکستان

عمران سے شاہ محمود اور چودھری سرور کی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پانامہ کیس، پارٹی سیاست اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پنجاب میں آئندہ الیکشن کی تیاریوں پر غور کیا گیا اور اس کے لیے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل سے متعلق مشاورت بھی ہوئی۔