خبرنامہ پاکستان

عمران فاروق قتل کیس؛ ملزم معظم علی درخواست ضمانت پرایف آئی اے وکیل مقررنہ کرسکی

اسلام آباد: ایف آئی اے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم معظم علی درخواست ضمانت پرایف آئی اے وکیل مقررنہ کرسکی۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان معظم علی خان، سید محسن اورخالد شمیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں کی سماعت کرنا تھی، تینوں ملزمان کوسیکیورٹی وجوہات کی بنا پرعدالت کے روبروپیش نہیں کیا جاسکا جب کہ فاضل جج کی غیرحاضری پر کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب ایف آئی اے ملزم معظم علی خان کی درخواست ضمانت پر وکیل استغاثہ ہی مقررنہیں کرسکی، جس کی وجہ سے اس درخواست کی سماعت بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔سید محسن اور خالد شمیم نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ہے جب کہ معظم علی خان کا موقف ہے کہ وہ اس معاملے میں بے قصورہے۔