خبرنامہ پاکستان

’ عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار اور سازش بے نقاب ہونی چاہیے‘

پارٹی میں اب نئے

’ عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار اور سازش بے نقاب ہونی چاہیے‘فاروق ستار

کراچی(اے پی پی،ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار ہونا چاہیے۔

ایم کیوایم پاکستان کے تحت ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی کی مناسبت سے پارٹی کےمرکز بہادر آباد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کانظریہ وضع کرنے میں عمران فاروق کی خدمات رہی ہیں، انہیں تمام کارکنان اور ذمے داران دل سے عزیز رکھتے ہیں، ان کے قاتلوں کو گرفتار ہونا چاہیے اور قتل کی سازش کو بھی بے نقاب ہونا چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اپنی جگہ ایک مستند سیاسی جماعت ہے، اس کے کارکنوں کی لازوال قربانیاں ہیں، ہمیں پارٹی میں پسند نا پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی پر فیصلے کرنے ہوں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مایوس اور ناراض کارکنان سے کہتا ہوں وہ واپس آئیں اور پارٹی کے منشور کو آگے لے کرجائیں، ہمیں 2018 کے انتخابات سے قبل تنظیم سازی کرنی ہے اور بہت جلد ہمیں امیدواروں کا چناؤ کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کانظریہ وضع کرنے میں عمران فاروق کی خدمات رہی ہیں، انہیں تمام کارکنان اور ذمے داران دل سے عزیز رکھتے ہیں، ان کے قاتلوں کو گرفتار ہونا چاہیے اور قتل کی سازش کو بھی بے نقاب ہونا چاہیے۔