خبرنامہ پاکستان

عمران فوج سے کیوں گھبراتے ہیں، پرویزرشید

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے پی کے میں انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے سے کیوں گھبراتے ہیں، پی ٹی آئی نے پی کے 8ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا سرکاری منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے پی کے انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے سے کیوں گھبراتے ہیں، تحریک انصاف کے سوا تمام امیدواروں نے فوج کی نگرانی میں انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پشاور پی کے 8 ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پی کے 8 ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا سرکاری منصوبہ تیار کرلیا ہے، اگر فوج کی نگرانی میں الیکشن نہ ہوئے تو یہ پی ٹی آئی کو دھاندلی کیلئے کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہو گا۔(اح)