خبرنامہ پاکستان

عمران میٹرو منصوبے سے متعلق حقائق نہیں جھٹلا سکتے، ترجمان پنجاب حکومت

عمران میٹرو منصوبے سے متعلق

عمران میٹرو منصوبے سے متعلق حقائق نہیں جھٹلا سکتے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور:(ملت آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر چینی کمپنی پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے، عمران خان حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے والی کمپنی کو چینی سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے بلیک لسٹ کر کے جرمانہ عائد کیا، عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے اور سرکاری افسران پر بے بنیاد الزامات ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔
’فیصل سبحان کو شہبازشریف کی کرپشن سے متعلق گواہی دینے پر غائب کیا گیا‘
ملک احمد خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب خاطر جمع رکھیں اور 2018 کے انتخابات ان کے لیےنوشتہ دیوار ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ہم نے نہیں چین کی ایس ای سی پی نے پکڑا، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی ایس ای سی پی کے وفد نے فیصل سبحان کا انٹرویو کیا جنہوں نے بتایا کہ ملتان میٹرو کا پیسا شریف خاندان کے پاس جاتا ہے۔