خبرنامہ پاکستان

عمران نیازی نے گالی کلچر کو فروغ دیا ،عائشہ گلالئی

عمران نیازی نے گالی کلچر کو فروغ دیا ،عائشہ گلالئی

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نظریاتی لوگوں کو سامنے لائیں گے،میرے خلاف نیب کو کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے،عمران خان نیازی نے گالی کلچر کو فروغ دیا ہے۔ہفتہ کو عائشہ گلالئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نیازی نے گالی کلچر کو فروٖغ دیا۔ پارٹی چھوڑ رہی تھی ،کارکنوں نے رکنے پر مجبور کیا۔ پی ٹی آئی میں نظریاتی لوگوں کو سامنے لائیں گے۔میرے خلاف نیب کو کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

….

پاک بھارت آبی تنازع حل کرنے کے لئے ایک بھی رائے پر اتفاق نہ ہوسکا

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ آبی تنازع کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت اجلاسوں میں اب تک ایک بھی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

ورلڈ بینک نے انڈس واٹرتریٹی معاہدے سے متعلق اجلاسوں پر بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح مذاکرات کا دور 14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوا جس میں کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک سمیت عالمی بینک نے بھی مذاکرات کو سراہا اور معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

عالمی بینک نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت آبی تنازعے کے حل کے حوالے سے ہونے والے اب تک کے تمام اجلاسوں میں پیش کئی گئی کسی بھی ایک رائے پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم عالمی بینک آبی تنازع کو پرامن انداز میں حل کے لئے کام جاری رکھے گا اور مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت غیر جانبدارانہ اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔