خبرنامہ پاکستان

عمران نے الیکشن کمیشن کو متعصب قرار دے دیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وکیل کے ذریعے داخل کرائے گئے بیان میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متعصب قرار د یتے ہوئے کہا کہ تیرہ فروری 2017 تک ہائیکورٹ نے کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناعی دے رکھا ہے۔ فیصلہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جائے۔ جواب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دو سال سے کیس زیرالتوا ہے۔ آپ ہمارے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔ کیا ہم کام کرنا چھوڑ دیں۔ سرزنش کے بعد معافی نامے میں عمران خان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ داخل جواب میں لکھے گئے الفاظ واپس لیتا ہوں۔