خبرنامہ پاکستان

عمران کولاشوں پرسیاست نہیں کرنےدیں گے:دانیال

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے،تحریک انصاف کی تنزلی کا یہ حال ہے کہ اب جاوید ہاشمی سے بات راجہ ریاض تک پہنچ گئی ہے،عمران خان اسمبلی میں میسنے اور جلسے میں رنگباز نظر آتے ہیں، اگر فیصل آباد جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تو اس کا پرچہ عمران خان کے خلاف کاٹا جائے گا۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن کو 2013کی طرح 2015 میں بھی ووٹ ملے، عمران خان نے فیصل آباد میں لاشوں پر سیاست کی، عمران خان کے جلسے کی سیکیورٹی کیلئے چار ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوئے جبکہ کرسیاں دو ہزار لگائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکتے تو ہمیں بتاتے، عمران خان اسمبلی میں میسنے اور جلوسوں میں رنگ باز نظر آتے ہیں، فیصل آباد پر امن شہر ہے ،لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ،عمران خان نے مشرف دور میں اپنی سیاست کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کی، جاوید ہاشمی سے شروع ہونے والا عروج زوال پذیر کیسے ہوا، عمران خان کی گزشتہ 36سال کی آمدنی سے ایک چھوٹا گھر نہیں بن سکتا، شریف خاندان محنت کش اور ایماندار تھا، عمران خان کے والد کو کرپشن پر نکالا گیا تھا، عمران خان کے والد ایک انجینئر تھے، کرپشن پر نکالا گیا تھا، میاں شریف کی فیکٹری میں ہزاروں انجینئر کام کرتے تھے، عمران خان کے دائیں باتیں دوسری پارٹیوں سے مسترد ہونے والے لوگ ہیں، آج ماؤں، بہنوں کی تذلیل ہوئی تو مقدمہ عمران خان کے خلاف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تنزلی پی ٹی آئی کو جاوید ہاشمی سے راجہ ریاض تک لے آئی ہے، عمران خان آپ کتنے لوٹے جمع کریں گے، عمران نے اپنے کالے دھن کو سفید کیا، عمران خان 500کنال کے گھرمیں کیسے رہتے ہیں اور جہاز میں کس کے پیسوں سے سفر کرتے ہیں،عمران خان نے اپنے گوشواروں میں جتنی آمدنی ظاہر کی اس سے تو پانچ مرلے کا مکان، چھوٹی گاڑی بھی نہیں آتی صرف رکشہ ہی آتا ہے، کبھی عمران خان کاغذ لہراتے ہیں کہ یہ ٹیکس اور یہ فلیٹ ہیں، عمران خان کی آمدنی کبھی پانچ ہزار، کبھی دو ہزار اور کبھی پچاس ہزار رہی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ جلسہ گاہ میں اگر لوگ نہیں تو پولیس اہلکاروں کو بٹھا دیں،حالیہ کرپشن کے واقعات کو جمہوریت سے جوڑنا غیر مناسب ہے، کوئی ایک وزیر یا پارلیمنٹ کا رکن ملوث ہے تو جمہوری نظام کو نشانہ نہ بنایا جائے، بلوچستان میں ایک سیکرٹری اور پبلک سروسز کمیشن کی کرپشن سامنے آئی، کسی سیاسی جماعت یا رہنماء کا نام نہیں۔(اح)