خبرنامہ پاکستان

عمران کو کس نے بتایا عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دیگی؛ مریم نواز

عمران کو

عمران کو کس نے بتایا عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دیگی؛ مریم نواز

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف کو سزا ہونے سے متعلق عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ ان کوکس نے بتایا ہے عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دیگی۔ مریم نواز نے کہا عمران خان کو ایسی خبریں کون دیتا ہے ؟ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جب اپنے والد اور شوہر کیپٹن رٹائرڈ صفدر کے ہمراہ پنجاب ہائوس کیلیے جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہوجائیگی۔ اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ عمران خان کو کس نے بتایا ہے، عمران خان سے یہ پوچھنا بنتا ہے کہ ان کو یہ خبریں کون دیتا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ نیب کے ضمنی ریفرنس میں کیس کی تمام ذمے داری نواز شریف پر ڈال دی گئی ہے، اگر ضمنی ریفرنس میں ثبوت نہیں ملے تو میڈیا ٹرائل کیوں کیا گیا؟ اورجو میری کردار کشی کی گئی اس کا مداوا کون کرے گا۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان کی حج کوٹا بڑھانے کی درخواست کے معاہدے پر کل دستخط ہوں گے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے لیے 13 درخواستوں کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے تیاری کے لیے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کرلی، جس پر عدالت عظمیٰ نے آئندہ ہفتے تک کا وقت دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ‘نواز شریف کی طرف سے کون آیا ہے؟’ جس پر ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے اور عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے وہ پیش ہوئے ہیں۔ ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے عدالت عظمیٰ سے تیاری کے لیے تین دن کی مہلت طلب کی۔ جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی کہ آیندہ ہفتے تیاری کرکے آجائیں۔