خبرنامہ پاکستان

عمران کیخلاف ریفرنس سننے کا اختیار کمیشن کے پاس نہیں:نعیم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے الیکشن کمیشن میں موقف اختیار ہے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنسز سننے کا اختیار کمیشن کے پاس نہیں ، عمران خان پر الزامات کا معاملہ انتخابات سے پہلے کا ہے ریٹرننگ افسر ہی سن سکتے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے اکرم شیخ کو ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے سے متعلق کل دلائل دینے کی ہدایت کر دی ، الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر ایاز صادق کے ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے الیکشن کمیشن کے دائرہ کار پر اعتراض اٹھا دیا ۔ بنی گالہ جائیداد کا میاں بیوی کا ذاتی معاملہ قرار ، اکرم شیخ نے جہانگیر ترین سے متعلق محفوظ فیصلہ دوبارہ سننے کی درخواست دے دی ۔ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اکرم شیخ کو دلائل کے لیے کل تک کی مہلت ، سماعت کے موقع پر طلال چوہدری کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ اس کیس میں صرف فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ نہ سنایا جائے ۔ ایشوز کو فریم کرنے کے بعد فیصلہ شواہد پر کیا جائے ۔ نعیم بخاری نے دلائل دئیے کہ سپیکر ایاز صادق متعصب ہیں ۔ ریفرنس میں کسی بهی شق کی خلاف ورزی کا حوالہ موجود نہیں ۔ الیکشن کمیشن کے باہر نعیم الحق ن لیگ پر برسے تو جواب میں طلال چودھری نے پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلز پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ الیکشن کمیشن نے مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔