خبرنامہ پاکستان

عمران کی منفی سیاست سےنون لیگ مضبوط ہوئی: پرویز

اسلام آباد:(آئی این پی) کوہاٹ میں کپتان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جلسوں میں خالی کرسیاں عمران خان کا سیاسی مستقبل واضح کر رہی ہیں، تین سال سے سڑکوں پر رونے والا عمران سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے گالی گلوچ والی پرانی کیسٹ لگا لیتے ہیں، کہتے ہیں عمران کی منفی سیاست سے نون لیگ کو تقویت مل رہی ہے۔