خبرنامہ پاکستان

عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی شرط بحال کرنے کا اعلان

عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی شرط بحال کرنے کا اعلان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) عمرہ زائرین کے لئے بائیومیٹرک کی شرط پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اب 4 دسمبر سے عمرہ زائرین کو بائیومیٹرک لازمی کرانا ہو گا۔ سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ 45 سال سے زائد معمر زائرین معینہ مدت کیلئے مستثنیٰ ہونگے۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں پر بھی بائیومیٹرک کی شرط لاگو نہیں ہو گی۔ خیال رہے کہ عمرہ زائرین کے لئے بائیومیٹرک کی شرط ایک ماہ کیلئے موخر کی گئی تھی۔