خبرنامہ پاکستان

عمرے ویزے سہل طریقے سے اجرا کیا جائیگا،سعودی قونصل جنرل عبیداللہ

عمرے ویزے سہل طریقے سے اجرا کیا جائیگا،سعودی قونصل جنرل عبیداللہ

کراچی:(ملت آن لائن) سعودی قونصل جنرل عبیداللہ الحربی نے کہا ہے کہ ویزے کے سہل اور آسان طریقہ اجرا کے انتخاب سے سندھ کے لوگوں کو ایک سہولت میسر آجائے گی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سعودی عرب کے قونصل جنرل عبیداللہ الحربی سے ملاقات دوران کہا کہ سندھ کے لوگوں کو کراچی اور پھر سعودی عرب آمد پر دوبارہ بائیومیٹرک کرانا پڑتا ہے جس میں آسانی پیدا کی جائے، اس سلسلے میں ویزے کے سہل اور آسان طریقہ اجرا کے انتخاب سے سندھ کے لوگوں کو ایک سہولت میسر آجائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد حج اور عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جاتے ہیں مگر انھیں ویزے کے حصول میں چند مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سعودی امیگریشن کے تعاون میں مزید بہتری کے لیے وفاقی وزیر داخلہ سے بات کروں گا تاکہ ہمارے لوگوں کی دوبارہ بائیومیٹرک نہ ہوسکے۔
اس موقع پر سعودی قونصل جنرل عبیداللہ الحربی نے متعلقہ مسئلہ جلد حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی،سندھ حکومت کی طرف سے کراچی میں امن و امان کیلیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ان ہی کاوشوں سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔