خبرنامہ پاکستان

عوامی تحریک نے مال روڈ کو کنٹیرز لگا کر بلاک کر دیا

عوامی تحریک نے مال روڈ کو کنٹیرز لگا کر بلاک کر دیا

لاہور: (ملت آن لائن) راستے بند ہونے سے اسکول و دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا، زرداری اور کپتان کی ایک ساتھ شرکت کا فیصلہ ایکشن کمیٹی آج کرے گی۔ لاہور میں حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے پاور شو کی تیاریاں جاری ہیں، صوبائی حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے چیئرنگ کراس پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کل لاہور میں احتجاج کر رہی ہے۔ مال روڈ کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرنگ کراس پر احتجاج کیلئے 30 ہزار کرسیاں لگا ئی جا رہی ہیں اور 80 فٹ لمبا اسٹیج بھی بنایا جا رہا ہے۔ پنڈال جی پی او چوک تک بنے گا۔ مرکزی قیادت کے لئے مرکزی اسٹیج کے سامنے 200 صوفے لگائے جائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ سے حکومت گراؤ تحریک کے آغاز کا اعلان کیا ہے، طاہر القادری کل اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اسٹئرنگ کمیٹی کا اجلاس
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی اسٹئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طاہر القادری کریں گے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، قمر زمان کائرہ، میاں منظور وٹو، لیاقت بلوچ، خرم نواز گنڈا پور، کامل علی آغا اور دیگرشریک ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ 17 جنوری کو آئندہ لائحہ عمل کا کیا اعلان ہو گا۔ آج رات 7 بجے ڈاکڑ طاہر القادری بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کریں گے، آصف علی زرداری عوامی تحریک کے قائد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ دونوں رہنما 17 جنوری اور اس کے بعد لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔