خبرنامہ پاکستان

عوامی تحریک کےزیراہتمام آج ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے ہوں گے

لاہور:(آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون کے تناظر میں تحریک قصاص اور تحریک احتساب کے سلسلے میں آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن آج سہہ پہر مال روڈ پر ریگل چوک سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ احتجاج کی ملک گیر کال پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دی تھی۔ ان احتجاجی مظاہروں کو تحریک قصاص کا نام دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور پولیس نے مال روڈ کو کنٹیر اور خار دار تاریں لگا کر عام ٹریفک کےلئے روک دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔