خبرنامہ پاکستان

عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات 30 اکتوبر کو ہو نگے

لاہور(ملت + آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات 30 اکتوبر کو ہو نگے ۔ ہفتہ کویہ اعلان پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کیا،انہوں نے اپنے اعلان میں کہاکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد پارٹی الیکشن کمشن کے دیگر ممبران سید الطاف حسین شاہ،رانا محمد فیاض،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی الیکشن 30اکتوبر کو ہونگے۔30اکتوبر کو الیکٹرول کالج مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے انتخابات ایک ہی یوم ہونگے ۔