خبرنامہ پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مسلم کانفرنس کے سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مسلم کانفرنس کے سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق مشیر حکومت ،مسلم کانفرنس راولپنڈی اسلام آباد سرکل کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز صدر مسلم کانفرنس کی طرف سے خصوصی دعوت نامہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پہنچایا۔ جس پر شیخ رشید احمد نے مسلم کانفرنس کے سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا یقین دلایا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے صدر مسلم کانفرنس کے اس پروگرام کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے حوصلہ افزاء قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس کے اس جرات مندانہ اقدام کی ہر فورم پر تائید و حمایت کریں گے۔