خبرنامہ پاکستان

عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

لاہور:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اورعوام کے خلاف ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا کہ مارچ کواسلام آباد میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں ن لیگ کے صدرکا باقاعدہ انتخاب کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نےعوام سے یکجہتی کا اظہارکیا اورایٹمی دھماکے کیے، ہم عدلیہ اوراداروں کا احترام کرتے ہیں، ہرفیصلے پرعمل کیا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں، نوازشریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اورعوام کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عہدے سے ہٹانے پرتنقید کرتے ہیں توکہا جاتا ہے محاذ آرائی کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا کہ شہبازشریف ماضی میں کئی سال ن لیگ کے صدررہے ہیں، ن لیگ کی قیادت ماضی میں بھی نوازشریف کے پاس رہی۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ سیاسی جماعت میں اختلافی بات کرنا کسی کا بھی حق ہے، کسی کوحق نہیں ہے کہ الیکشن کو آگے پیچھے کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کوحق نہیں ہے کہ کسی جماعت کوالیکشن سے باہرکردے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جواپنے کپڑوں کا حساب نہیں دے سکتے ان سے کوئی کچھ نہیں پوچھ سکتا، جس کے دور میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی ساری کارروائی اس کے خلاف ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان نےسول نافرمانی کی تحریک چلائی، عمران خان کوسزا کیوں نہیں ملنی چاہیے۔ وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا۔