خبرنامہ پاکستان

عوام تحریک یا دھرنوں کا حصہ نہیں بنیں گے:عابد شیر

اوکاڑہ(آئی این پی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عوام میں شعور پیدا ہو چکا ہے وہ کسی ایسی تحریک یا دھرنوں کا حصہ نہیں بنیں گے جو ملک کوترقی کے راستے سے کوسوں دور لے جائیں۔ عوام سمجھتی ہے کہ موجوہ حکومت ہی ملک سے محرومیوں کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔ وہ یوتھ ونگ اوکاڑہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بونے چاہتے ہیں کہ منتخب حکومت کا خاتمہ ہو اور جمہوریت کو ڈی ریل کیا جائے لیکن میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ چاہے جو بھی کرلیں موجودہ حکومت کسی کے آگے نہ جھکے گی اور نہ بکے گی ۔ عوام مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہر تحریک کو ناکام بنا دیں گے۔