خبرنامہ پاکستان

عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!!

عوام تیار رہیں،

عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!!

اسلام آباد :(ملت آن لائن) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی، مجموعی طور پر 16 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب آئندہ ماہ کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی گئی ہے۔ مذکورہ سمری میں پیٹرول 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسےفی لیٹر، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے, پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے، حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا اورقیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظور کر لی جائے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پڑے گا۔