خبرنامہ پاکستان

عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا، عمران خان

اسلام آباد(ملت آن لائن) عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق ریمارکس کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں،
ریلی میں عوام کی عدم شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں نواز شریف کی چوری پر یقین ہے، اب فردِ جُرم عائد ہونے جا رہی ہے، میاں صاحب، آپ مُلزم سے مُجرم بننے جا رہے ہیں
عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا۔ عمران خان کا مشاورتی اجلاس میں کہنا تھا کہ ریلی میں عوام کی عدم شرکت ثابت کرتی ہے کہ انہیں نواز شریف کی چوری پر یقین ہے، پانچ ججوں نے نواز شریف کے خلاف 547 صفحوں کا متفقہ فیصلہ دیا، نواز شریف سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب آپ پر فردِ جُرم عائد ہونے جا رہی ہے، میاں صاحب، آپ مُلزم سے مُجرم بننے جا رہے ہیں۔