پشاور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عوام کا پیسہ عیاشیوں اور اورنج ٹرینوں پر خرچ ہو رہا ہے، اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں حکومت کو کوئی پرواہ نہیں،صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر توجہ دینے سے قوم ترقی کرتی ہے، اورنج ٹرینوں پر پیسہ لگانے سے نہیں،عالمی مارکیٹ میں تیل 80فیصد سستا ہوا، عوام کو اس کا فائدہ نہیں پہنچا،حکمران اپنے پیسے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان میں ٹیکس ادا نہیں کرتے، باہر کا پیسہ واپس لا کر دکھاؤں گا،حکومت نے میٹرو بنانے کیلئے 200 ارب روپے کا قرضہ لیا، ایسے ترقی نہیں ہوتی،میں واحد لیڈر ہوں جسے قوم بہت فنڈز دیتی ہے،خیبرپختونخوا میں 6ماہ میں تبدیلی نہ آئی تو سمجھیں میں اور پرویز خٹک ناکام ہو گئے ہیں،اداروں میں سیاسی مداخلت ہو تو وہ ٹھیک کام نہیں کرتے۔وہ ہفتہ کو پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ صرف جانور غیر سیاسی ہوتے ہیں،ملک کا کرپٹ مافیاپیسے باہر منتقل کر رہا ہے،حکمران اپنی عیاشیوں میں کمی نہیں لا رہے،عوام کا پیسہ عیاشیوں اور اورنج ٹرینوں پر خرچ ہو رہا ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ حکمران اپنی عیاشیوں پر خرچ کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے پیسے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان میں ٹیکس ادا نہیں کرتے، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جا رہا ہے، لوگ اس لئے ٹیکس نہیں دیتے کیوں کہ حکمران ٹیکس نہیں دیتے،باہر کا پیسہ واپس لا کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، حکومت نے میٹرو بنانے کیلئے 200 ارب روپے کا قرضہ لیا، ایسے ترقی نہیں ہوتی،میں واحد لیڈر ہوں جسے قوم بہت فنڈز دیتی ہے،خیبرپختونخوا میں 6ماہ میں تبدیلی نہ آئی تو سمجھیں میں اور پرویز خٹک ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے،اداروں میں سیاسی مداخلت ہو تو وہ ٹھیک کام نہیں کرتے۔ عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل 80فیصد سستا ہوا، عوام کو اس کا فائدہ نہیں پہنچا اور حکومت نے صرف 5روپے پٹرول سستا کیا ہے۔ انہوں ن ے کہا کہ اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں حکومت کو کوئی پرواہ نہیں،حکومت اپنی ساری توجہ اور پیسہ صرف اورنج ٹرینوں پر لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر توجہ دینے سے قوم ترقی کرتی ہے، اورنج ٹرینوں پر پیسہ لگانے سے نہیں۔(اح)