خبرنامہ پاکستان

عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اوالین تر جیح ہے‘

اسلام آباد/ایبٹ آباد (ملت + آئی این پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک سے غربت ،بیرروزگاری ،ناخواندگی ،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اوالین تر جیحات میں شامل ہیں ، ان مقاصد کے حصول کے لیے موجودہ جمہوری حکومت نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے 3سالوں کے دوران جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز ضلع ایبٹ آباد میں سجی کوٹ کے مقام پر کالا باغ سجی کوٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر عمائدیں علاقہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معشیت مستحکم ہوئی ہے اور تیزی سے تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور شاندار کارکردگی کی بدولت وہ پسپاہونے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جس وقت موجودہ حکومت نے اقدار سنبھالا تھا ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور صنعتی شعبہ بھی بند ہونے کے قریب تھا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ کی بدولت لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور صنعتی شعبہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کا اجراء وزیر اعظم محمد نواز شر یف کا ہزارہ کے عوام سے گہری وابستگی کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے روز گار کے نئے مواقعے پیدا ہونگے اور علاقے میں تر قی اور خوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ملک کی معاشی واقتصادی تر قی کی راہ میں رکارٹیں ڈال کر ملک سے خیر خواہی نہیں کر رہی جس کا خمیازہ اسے آئند ہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب کوئی دشمن پاکستان کی طر ف میلی نگا ہ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔انہو ں نے اس اعتماد کا اظہا ر کیا کہ اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن)کامیابی حاصل کرے گی ۔