خبرنامہ پاکستان

عوام کیلئےخوشخبری ،نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی

اسلام آباد: (ملت+ آئی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا‘ کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ (ن غ)