خبرنامہ پاکستان

عوام کی سہولت کے لئے ڈسپلے مراکز میں آویزاں رہیں گی، الیکشن کمیشن

عوام کی سہولت

عوام کی سہولت کے لئے ڈسپلے مراکز میں آویزاں رہیں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر حتمی انتخابی فہرستیں 24 اپریل 2018 تک عوام کے معائنے کے لیے ڈسپلے مراکز میں آویزاں ہیں، عوام ان انتخابی فہرستوں میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام اور دیگر کوائف دیکھ سکتے ہیں اور ان میں غلطی کی صورت میں درست بھی کروا سکتے ہیں، اگر نام درج کرنا مقصود ہو تو اس کے لئے فارم 15 اگر نام میں غلطی ہو تو اس کی تصحیح کے لئے فارم 16 یا فوتگی یا کسی اور وجہ سے نام حذف کرنا یا کسی نام پر اعتراض کرنا مقصود ہو تو اس کے لئے فارم 17 پر کر کے ان ڈسپلے مراکز کے انچارج کے پاس جمع کرائیں جن پر فیصلہ ریوائزنگ اتھارٹیز کریں گے۔ یہ فارم متعلقہ ڈسپلے مراکز میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ یہ ڈسپلے مراکز ہر ضلع یا ایجنسی میں عموماً سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ اپنے علاقے کے ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں اور اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنوائیں۔خواتین اور نوجوانوں 2018 کے عام انتخابات کے سلسلہ میں ان ڈسپلے مراکز کی تفصیل الیکشن کمیشن کے آفیشل ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پرملاحظہ کر سکتے ہیں ۔ عوام الناس مزید رہنمائی کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یا ایجنسی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔