خبرنامہ پاکستان

عوام کی طاقت سے فیصلہ کریں گے، شہباز شریف

بچی کا قاتل عبرتناک انجام سے

عوام کی طاقت سے فیصلہ کریں گے، شہباز شریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں اور وہی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوری روایات کی امین جماعت ہے، جس نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ ووٹ کی اہمیت اور تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں، آج کے دن ہمیں ووٹرز کی اہمیت اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔