خبرنامہ پاکستان

عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:سراج الحق

اسلام آباد ۔ (اے پی پی)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔جمعہ کویہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ داعش کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں اور اس صورتحال میں عوام میں تشویش بھی ہے ۔ انہوں نے کا کہ داعش کے حوالے سے جو خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں حکومت ان کا نوٹس لے کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے حکومت خود عوام کو آگاہ کرے تو زیاد بہتر ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں اور حکومت کے درمیان روابط ارتباط کار کو فروغ دینا ہوگا۔