خبرنامہ پاکستان

عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں کوائف درست کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن

عوام 31 مارچ

عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں کوائف درست کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:(ملت آن لائن) عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کردی گئیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں اور وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں جب کہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ 31 مارچ تک ووٹر لسٹوں میں کوائف تبدیل کرائے جاسکتے ہیں جب کہ ایڈریس کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا ایڈریس لکھوانے کے لئے پہلے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کرانا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ اندراج کا مقام جاننے کے لئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔