خبرنامہ پاکستان

عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑے ہونا ہوگا: ملالہ

اسلام آباد/لندن (ملت + آئی این پی) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑے ہونا ہوگا، ہم سب کو پاکستان کے نام پر ایک ہونا چاہیے ، تعلیم پر خرچ کرناملک کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ وہ بدھ کوخواتین کے عالمی کے دن کے موقع پر نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے ،خواتین کے حقوق کیلئے مردوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا ،میں نے جب بولنا چاہا تو میرے والد نے مجھے بولنے دیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑے ہونا ہوگا، ہم سب کو پاکستان کے نام پر ایک ہونا چاہیے ، تعلیم پر خرچ کرناملک کیلئے بے حد ضروری ہے ۔(ار)