خبرنامہ پاکستان

عیدکے تینوں روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد:(آئی این پی) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے عید کے تینوں روزملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع پانی وبجلی نے بتایا کہ یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ عیدکے تینوں روزملک بھرکے شہروں اوردیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری بند ہونے پرصنعتی فیڈرز بند کردیے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلوصارفین کو فراہم کردی جائے گی۔