خبرنامہ پاکستان

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل )کراچی میں ہوگا

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل )جمعرات 14 جون کو کراچی میں ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے اطلاعات کے لئے ایک سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کے ٹیلیفون نمبر 021-99261412، 021-99261413، حافظ عبدالقدوس ڈپٹی ڈائریکٹر (کیو) 0333-2697051، نور سلام شاہ ڈی جی (آر اینڈ آر) 0333-5453499 جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو 0300-9285203 اور 0321-2022000 ٹیلیفون نمبروں پر اطلاع دی جا سکے گی۔کل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوگا۔