خبرنامہ پاکستان

غازی عبدالرشید قتل کیس؛مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب

اسلام آباد:(اے پی پی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس کے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بیان قلمبند کرانے کیلئے آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی ، سیکرٹری داخلہ کی طرف سے سیکشن افسر ای سی ایل وقار مسعود اور آئی جی اسلام آباد کی طرف سے اظہر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے ۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ساڑھے 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں ، عدالت قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے گی ۔ عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔