خبرنامہ پاکستان

غلط معلومات کی فراہمی اخلاقی اقدارکےمنافی ہے: عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا پر میری شادی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں۔ ان خواتین کی تصاویر نشر کر دی گئیں جن کو میں جانتا تک نہیں ۔ ایسی غلط معلومات کی فراہمی اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر میں اپنے ٹیویٹ میں کہا کہ میری شادی سے متعلق غلط خبریں شائع کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض جینلز کی جانب سے غیر اخلاقی حد تک غلط خبریں نشر کی گئیں ہیں اور میڈیا پر میری شادی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں ان خواتین کی تصاویر نشر کر دی گئیں جن کو میں جانتا تک نہیں ۔ ایسی غلط معلومات کی فراہمی اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلط خبریں پھیلانا غیر ذمہ درانہ اور اخلاقی گراؤٹ کا ثبوت ہیں۔ اگر ایسا برطانیہ میں ہوتا تو ذمہ دار کو کڑی سزا دی جاتی اور ایسی افواہیں دیوالیہ پن کا اظہار ہیں۔