خبرنامہ پاکستان

غیر قانونی اور غیر نمونہ گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

غیر قانونی اور غیر نمونہ گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
فیصل آباد۔31جولائی(ملت آن لائن)غیر قانونی اور غیر نمونہ گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیاگیا ہے ، ضلع بھر میں بھرپور کارروائی بلا امتیاز اور ترجیحی بنیادوں پر ہوگی،اس مہم کے دوران کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ غیر قانونی سبز نمبرپلیٹ اور دیگر غیر نمونہ نمبرپلیٹ کی خلاف وزری سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کے پیش نظر گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ٹریفک وارڈنز کے دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے لہٰذا اگر کوئی وارڈن موبائل فون کا استعمال کرے گاتواس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔