خبرنامہ پاکستان

غیر قانونی بائی پاس تعمیر: لاہورہائیکورٹ پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

لاہور(ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ رو ڑ پر ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ایسٹرین بائی پاس کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے کل ( جمعہ ) کو جواب طلب کرلیا۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمدعمیر کی رنگ روڑ پر ایسٹرین بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں ر نگ روڑ پر ہائی وے اتھارٹی ایسٹرین بائی پاس تعمیر کرنے جارہی ہے۔ رنگ روڈ پر ایسٹرین بائی پاس کی تعمیر میں عالمی ہائی وے رولزکی خلاف وزی کی جارہی ہے۔ عالمی ہائی وے رولز کے مطابق2انٹر چینجزکے درمیان کم از کم ڈیڑھ کلو میٹرکا فاصلہ ہونا چاہیے۔ جبکہ رنگ روڈ پر ایسٹرین بائی پاس کے حوالے سے محمود بوٹی انٹرچینج سے ایسٹرین بائی پاس کے درمیان صرف 600 یارڈ کا فاصلہ ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ رنگ روڑ پر ایسٹرین بائی پاس کی تعمیرسے 4 دیہاتوں کے ہزاروں افراد بے گھر ہوجائیں گے ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایسٹرین بائی کی غیر قانونی تعمیرکو روکنے اور تعمیر کے لیے اراضی کو ایکوائر کرنے کے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا جائے۔ جس پر فاجل عدالت نے رنگ روڑ پرا یسٹرین بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے 21 کتوبر کوجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔