خبرنامہ پاکستان

غیر ملکی کمپنیاں اب ریکارڈ دینے کی پابند ہوں گی،قانون بن گیا

اسلام آباد(ملت آن لائن) غیر ملکی کمپنیاں اب ریکارڈ دینے کی پابند ہوں گی اور اس حوالے سے صدر مملکت نے کمپنیز ایکٹ 2017 ءکے قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔صدر ممنون حسین کے دستخط کے بعد کمپنیز ایکٹ 2017 ءکا قانون نافذ ہوگیا ہے اور اب اس قانون کے تحت غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں باقاعدہ اپنا دفتر کھولنا ہوگا،دفتر کا پتہ بھی بتانا ہوگا ۔نئے قانون کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا جاسکے گا،کسی انکوائری میں کمپنی کے ڈائریکٹر کو بھی طلب کیا جاسکے گا ۔قانون کے مطابق فراڈ میں ملوث مقامی کمپنیوں کیخلاف ایس ای سی پی کارروائی کرسکے گا اور اب ایس ای سی پی ایف آئی اے،نیب یا پولیس کی محتاج نہیں رہی۔