خبرنامہ پاکستان

فاروق ستارکی ناراض ساتھی کو منانے کی کوشش

فاروق ستارکی ناراض ساتھی کو منانے کی کوشش
کراچی: (ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان میں اندرونی اختلافات، پہلے علی رضا عابدی اور پھر کامران ٹیسوری کے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت پر تحفظات ختم نا ہو سکے۔ فاروق ستار اہلیہ سمیت ناراض ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے انکی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی ملاقات نہیں بلکہ دونوں گھرانوں کی فیملی میٹنگ تھی، ہماری سیاسی جماعت ایک خاندان کی مانند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کو منانے کیلئے ان سے بھی فیملی تعلقات بڑھانے پڑیں گیں۔