خبرنامہ پاکستان

فاروق ستار کا جادو چل گیا

فاروق ستار کا جادو چل گیا
کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ رہنماء کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہوں اور رہوں گا، فاروق ستار اور میئر کراچی نے تحفظات دور کئے، حیدر آباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، اختلافات تو گھر میں بھی ہو جاتے ہیں۔ کامران ٹیسوری چند متحدہ رہنماؤں سے ناراض تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کئی روز سے انہیں منانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ انہوں نے اپنی والدہ اور اہلیہ کو بھی ٹیسوری کے گھر بھیجا تھا۔