خبرنامہ پاکستان

فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اراکین ہمارے پاس آرہے ہیں جانے والے بھی آئیں گے، فاروق ستار کہاں جائیں گے انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اتنی تقسیم نہیں جتنا مخالف سمجھ رہے ہیں، ایک وقت ایسا آئے گا جب سب ایک جگہ کھڑے ہوں گے۔ ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا اصل چہرہ پی آئی بی والوں سے پوچھیں تاہم ایم کیو ایم جب میدان میں اترے گی تو چھا جائے گی۔
خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن
واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ایک ہفتے میں بہادر آباد آکر معاملات سنبھال لیں، اگر سترہ اپریل کے بعد آئے تو بطور کارکن کام کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے، ایک شخص کی فیس سیونگ کے لیے پوری پارٹی کو داؤ پر لگانا ممکن نہیں ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں، فاروق ستار آئیں اور بہادر آباد آکر کام کریں، ان کے وقار کی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے۔