خبرنامہ پاکستان

فاروق ستار کی والدہ بھی یہ کام نہ کر سکیں

فاروق ستار کی والدہ بھی یہ کام نہ کر سکیں
کراچی:(ملت آن لائن) کراچی کے سیاسی افق پر ایک بار پھر “امی جی” کی انٹری، فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو منانے کیلئے رات گئے اپنی والدہ کو ان کے گھر بھیج دیا، فاروق ستار کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ تاہم یہ ملاقات بھی متحدہ رہنما کامران ٹیسوری کی ناراضی دور نہ کر سکی۔ ملاقات کے بعد فاروق ستار کی والدہ کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری پارٹی نہیں چھوڑیں گے جبکہ متحدہ رہنما کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے تحفظات فاروق ستار سے ملاقات کے بعد ہی دور ہوں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ متحدہ پاکستان کے نظریے کو ختم کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔