خبرنامہ پاکستان

فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن منصفانہ

فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم بہادرآباد کی فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مستردکردی۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کی درخواست مسترد کر دی، ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیش نے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی تھی۔
تمی فہرست کے مطابایم کیو ایم پاکستان کے 14 امیدوار میدان میں ہیں ، خواتین کی مخصوص نشست کے انتخاب پر 6 خواتین حصہ لے رہی ہیں، خواتین کی نشست پر 4 ایم کیو ایم اور 2 امیدوار پیپلز پارٹی کی ہیں۔ مخصوص نشست پر پر متحدہ، پی پی اور پی ایس پی کے ایک ایک امیدوار ہیں، ٹیکنو کریٹس کی سیٹ کے لیے 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹینکو کریٹ کی نشست پر 3 متحدہ، 2 پی پی اور ایک امیدوار پی ٹی آئی کا ہے۔ جنرل نستوں کی 7 نشستوں کے لیے 18 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں سے 7 پی پی ، 6ایم کیو ایم اور 3 کا تعلق پی ایس پی سے ہے، جنرل نشست کے لیے مسلم لیگ نون اور فنکشنل لیگ کے بھی ایک ایک امیدوار موجود ہیں۔ خیال رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 12نشستوں کیلئے 32امیدوار مدمقابل ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فروغ نسیم وہ واحد امید وار تھے، جنھوں نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے خود الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 10کاغذات نامزدگی واپس لئے گئے ہیں۔
یاد رہے ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے پی آئی بی کا انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے غیرقانونی انٹراپارٹی انتخابات کرائے۔ درخواست میں مؤقف کیا گیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے غیرقانونی انٹراپارٹی انتخابات کرائے، یہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں، یہ کسی گروپ کے الیکشن ہو سکتے ہیں۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فاروق ستار کو 27 فروری کی صبح 10بجے کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے اور ڈاکٹر فاروق ستار کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود یا اپنے نمائندے کو الیکشن کمیشن بھیجیں اور ان کے نہ آنے کے علاوہ ان کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنادے گا۔
ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستارکنوینرمنتخب
یاد رہے 18 فروری کو ایم کیوایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستار نے 9 ہزار433 ووٹ لے کر ایک بار پھر کنوینرمنتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔ جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔