خبرنامہ پاکستان

فاٹا میں 4 سال کے دوران 3904 افراد خود کش حملوں کی بھینٹ چڑھ گئے

فاٹا میں 4 سال کے دوران 3904 افراد خود کش حملوں کی بھینٹ چڑھ گئے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ فاٹا میں گزشتہ 4 سال کے دوران 3 ہزار 904 افراد خودکش حملوں کی بھینٹ چڑھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ فاٹا میں گزشتہ 4 برس کے دوران خود کش حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں 3 ہزار 904 بے گناہ افراد موت کی وادی میں دھکیل دیئے گئے جب کہ اس دوران 3 ہزار 62 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تحریری جواب میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے کہ 14-2013 کے دوران 709 افراد جان کی بازی ہار گئے، 15-2014 میں ایک ہزار 94 افراد ، 16-2015 کے دوران ایک ہزار 100 اور 2017 کے دوران 997 افراد خودکش حملوں میں شہید ہوئے۔ وفاقی وزیرکے مطابق حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین کو بطور ہرجانہ 33 کروڑ 10 لاکھ ادا کئے گئے۔
………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں، فروغ نسیم

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جمہوری لوگوں سے موازنہ کریں تو فوجی میرٹ پر فیصلہ کرتے ہیں، پرویز مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آوور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ مجھے پرویز مشرف کا فون آیا انہوں نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کی صدارت کا کہہ رہے ہیں، مشرف خودحیران تھےکہ یہ کیا بات کر رہے ہیں۔
فاروق ستار پارٹی کا نام اور انتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتے، فروغ نسیم
انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں تقرریاں میرٹ پر ہوئیں، فون کے دوران میں نے اُن کے دور کی تعریف کی، فاروق ستار سے میری ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے کامران ٹیسوری سے متعلق بات چیت کی، میں نے جو کہا فاروق ستار کو کچھ لوگوں نے اور بتایا۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کل فاروق ستار کا فون آیا انہیں کہا اکیلے آکر رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ جائیں، جس پر انہوں نے کہا کہ فون پر بتاؤں گا لیکن ابھی تک کوئی فون نہیں آیا، فاروق ستار سے درخواست ہے تنازعات کو جلد سے جلد حل کریں۔
رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینرتبدیل کرسکتی ہے: فروغ نسیم
انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے زمانے میں بھی رابطہ کمیٹی ایک ہوجائے تو بانی ضد نہیں کرتے تھے، عشرت العباد سے پوچھ لیں جن معاملات پر رابطہ کمیٹی ایک ہوجائے تو کسی کی نہیں چلتی تھی، پارٹی میں عہدہ لینے کی آفر کی گئی لیکن مجھے نہیں لینا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کے لیے ڈرافٹنگ 10 سال سے کر رہا ہوں، ڈرافٹنگ کروانے والوں میں صرف فاروق بھائی نہیں اور بھی لوگ موجود تھے۔