خبرنامہ پاکستان

فاٹا کےعوام کی غربت اورپسماندگی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی غربت اورپس ماندگی کا خاتمہ دورکرنا وزیراعظم نوازشریف کی ترجیحات میں شامل ہے،فاٹا سے دہشت گردی کے ساتھ غربت،ناانصافی اورجہالت کا بھی خاتمہ کیا جائے گا،سی پیک پاکستان کے محروم اورپسماندہ خطوں اورملکی معیشت کے لئے ایک تاریخی منصوبہ ہے،اس کی تکمیل سے پاکستان خطے کی تجارت کا مرکز بنے گا اور وسط ایشیا سے روابط مستحکم ہونگے،مغربی روٹ کی تعمیر پی ایس ڈی پی فنڈر سے کی جارہی ہے۔ وہ منگل کو ایوان میں فاٹا رکن شاہ جی گل آفریدی کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے۔شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ کئی برسوں سے فاٹا کے عوام کی لاشوں پر حکومت اورسیاست کی جارہی ہے،فاٹا ریفارمز تاخیر کا شکار ہیں،فاٹا وفاق کے زیرانتظام علاقہ ہے مگر اسلام آباد اورفاٹا میں زمین و آسمان کے برابر فرق ہے،فاٹا کے کسی بندے کا پاناماکے کسی بندے کا نام نہیں آیا،فاٹا کے ترقیاتی فنڈز سے فاٹا کے بجلی کے تمام بقایاجات وصول کرلئے گئے پھر بھی وہاں3دنوں میں1دن بجلی ہوتی ہے،فاٹا اساتذہ کے مسائل حل کئے جائیں اورانہیں اپ گریڈیشن دی جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،مشرف نے پراپرٹی جنگ کو اپنی ملک میں لاکر فاٹا اورپورے ملک کو اس جنگ جھونکا،46ارب ڈالر کے سی پیک فنڈر میں سے35ارب توانائی منصوبوں کے لئے ہیں جس میں سے11ارب سندھ کاحصہ ہے،2018تک پاکستان بجلی میں خودکفیل ہوجائے گا اورپورے ملک میں بلاتعطل بجلی فراہم ہوگی،سی پیک کا مغربی روٹ حکومت پی ایس ڈی پی سے بنارہی ہے،سی پیک پاکستانی معیشت کے لئے ایک تاریخی منصوبہ ہے اس سے پاکستان خطے میں تجارت کا مرکز بنے گا اوروسط ایشیا کے ساتھ روابط مستحکم ہونگے،سی پیک پاکستان کے ہر خطے میں خوشحالی لائے گا،فاٹا کی پسماندگی اورغربت دورکرنا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ایک آدھ ماہ کے اندر فاٹا ریفارمز منظور کی جائیں گی،وزیراعظم نے اصولی طورپرفاٹا ٹیچرز کی اپ گریڈیشن کی اصولی منظوری دیدی ہے اسحاق ڈار سے ملاقات ہوگئی ہے آج ہی یہ معاملہ حل کرلیا جائیگا۔(م ق+ع ع)